گورنر سندھ کی ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت

گورنر سندھ نے آج دو مقامات پر میڈیا سے گفتگو کی اور غیر روایتی طور پر پی ایس پی اور الطاف حسین کی حامی ایم کیو ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مصطفیٰ کمال نےگزشتہ روزگورنر سندھ کو مجرم قرار دیا تھا۔ ابتدائی طورمصطفیٰ کمال کی آمد پر خیال تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی اس جماعت میں گورنر سندھ میں شامل ہوں گے۔

تاہم  گورنر سندھ کی موجودہ تقاریر سے معلوم ہوا ہےکہ شاید ریاستی ادارے جو کبھی پی ایس پی کی پشت پناہی کر رہے تھے، اب ان کے ساتھ نہیں۔ ادھر گورنر سندھ نے عزیزآباد سے ملنے والے اسلحے اور بارہ مئی کا حوالہ بھی دیا جو بنیادی طور پر الطاف حسین کے حامیوں کے خلاف ریاست کی نئی پالیسی کا غماز ہے۔ان کی تقریر سے یہ تاثر ملا کہ انہوں نے اپنا وزن ایم کیو ایم پاکستان کے پلڑے میں ڈال دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عشرت العباد نے انکشاف کیا ہے کہ بلدیہ فیکٹری میں لوگوں کو جلانے والوں کو سزا ملے گی ، سانحہ بارہ مئی کے ذمہ داروں کو چوراہوں پر لٹکائیں گے ۔

گورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا ہے کہ عزیز آباد سے ملنے والا اسلحہ فوج ، رینجرز اور پولیس سے لڑنے کے لیے خریدا گیا تھا ، خریداری میں کچھ سیاسی ذمہ دار شامل تھے ۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ میں اسکول اور ٹراما سینٹر کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پاک سرزمیں پارٹی کے رہنما اور سابق مئیر کراچی مصطفٰے کمال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن یا نااہلی کے باعث شہر میں ترقیاتی کام نہ ہو سکا ۔ نعمت اللہ خان نے شہر کے لئے زبردست کام کیا ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں بھتہ خوروں اور چائنہ کٹنگ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ جس نے بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی ان کو نہیں بخشا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا ارشد وہرا اچھے آدمی ہیں شہر کی بہتری کے لئے ان کا ساتھ دیں ۔ دہشت گردوں بھتہ خوروں اور چائنہ کٹنگ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ جس نے بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی ان کو نہیں بخشا جائے گا ۔ کوئی شخص کسی غلط ایکٹیوٹی میں پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں جو ترقیاتی کام ہونا چاہئے تھے وہ نہیں ہو سکے ۔ آٹھ سال میں لیاری ایکسپریس پر بھی کام نہیں ہو سکا ۔ شہر میں پانی کے مسائل کو حل کرنا چاہیے تھا ، جس میں کافی وقت لگا دیا گیا ۔ دو سال میں پانی کے مسائل کا حل نکال لیا جائے گا ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سپرہائی وے پر تعمیراتی کام کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایک ڈیڑھ سال کا وقت لگے گا ، تعمیر ہونے میں تب تک اس کا کوئی بہتر حل نکالا جا ئے ۔ سپرہائی وے پر مختلف جامعات کے کیمپس قائم کئے جائیں گے ۔

 

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: