اینی میٹڈ فلم فائنڈنگ نیمو اور فائنڈنگ ڈوری نے بچوں میں مچھلیاں پالنے کا شوق پیدا کر دیا ہے۔
آسٹریلیا کے ایک اسکول میں بچوں کے اسی شوق کی تکمیل کی جارہی ہے۔ ٹاؤنز ول کے اسکول میں مچھلیوں کی باقاعدہ نرسری بنائی گئی ہے۔
طلبا کو ان مچھلیوں کی دیکھ بھال، فش ٹینک کی صفائی اور مچھلیوں کو خوراک دینے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
یہ اسکول سمندروں میں کورل ریف کو بچانے کے پراجیکٹ کا حصہ ہے۔