رحیم یار خان، 2 بسوں میں تصادم سے29 جاں بحق

رحیم یار خان کے قریب سجہ موڑ پر2 مسافر بسوں میں تصادم سے 29 افراد جاں بحق جب کہ 64 زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے بیشتر افراد کی حالت شدید نازک ہے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کراچی سے لاہور جانے والی بس خانپور سے رحیم یار خان جانے والی بس سے ٹکرا گئی۔ آمنے سامنے سے آتی بسوں کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں بسیں مکمل تباہ ہو گئیں۔
حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کا عملہ پہنچا جس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو بسوں کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔
زخمیوں کو رحیم یار خان اور خان پور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، شدید زخمیوں کو بہاولپور اور ملتان کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بسوں کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں دونوں بسوں کے ڈرائیور اور کلینرز بھی شامل ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: