پاکستان 123 پر ڈھیر، ویسٹ انڈیز کو 346 کا ہدف

دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 346 رنز کا ہدف دیا ہے۔ مہمان ٹیم نے دو وکٹیں گنوا کر 95 رنز بنا لیے ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے چوتھا دن 315 رنز سے شروع کیا تو یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کی اننگز 357 تک محدود کردی۔ یاسر شاہ نے 121 رنز دے کر 5 کھلاڑی آؤٹ کئے اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔

ویسٹ انڈیز کو فالو آن پر مجبور ہونا پڑا لیکن کپتان مصباح الحق نے فالو آن نہیں کرایا۔

پاکستان نے 222 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو انہیں بشو کی صورت میں انتہائی مشکل حریف سے پالا پڑا۔

بشو نے 49 رنز دے کر 8 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی دوسری اننگز میں سمیع اسلم 44 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ بابر اعظم نے 21 رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد 15، 15 رنز بناسکے۔

میچ کا چوتھا روز بولرز کے نام رہا اور مجموعی طور پر 16 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

کھیل کے آخری دن ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے مزید 251 رنز درکار ہوں گے۔ پاکستان کو میچ ڈرا کرنے کے لیے یہ رنز بننے سے روکنا ہوں گے یا جیت کے لیے ویسٹ انڈیز کے باقی 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہوگا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: