احمد لدھیانوی، مولانا عبدالعزیز، مقصود ڈومکی کی شہریت معطل

حکومت نے شیڈول فورتھ میں شامل مولانااحمدلدھیانوی، مولانا عبدالعزیز اورعلامہ مقصودڈومکی سمیت 2 ہزار سے زائد افرادکی شہریت معطل کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈبلاک کردیئے۔
شیڈول فورتھ میں شامل مشتبہ افراد کے شناختی کارڈ مرحلہ واربلاک کئے جارہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 2021ایسے افرادکے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں۔
مقامی مذہبی تنظیموں کے سربراہوں کے نام بھی فورتھ شیڈیول میں شامل ہیں۔ کالعدم تنظیموں کے اہم رہنماؤں کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
ذرائع کےمطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کسی قسم کی بھی قانونی لین دین کی پابندی ہو گی۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد اور زمین کی خریدوفروخت نہیں کر سکتے۔
فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی پابندی ہو گی۔ مذکورہ افراد کے نام شناختی کار ڈ نمبر اور دیگر تفصیلات نادرا کو فراہم کی گئیں۔ نیکٹا کی جانب تمام افراد کی تفصیلات نادرا کو فراہم کی گئیں تھیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: