عوام کو حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا نہیں کہا، چیف جسٹس

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ انہوں نے عوام سے اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کے لئے کہا، عوام کو حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا نہیں کہا۔
اورنج لائن ٹرین منصوبے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کو غلط رپورٹنگ سے گریز کرنا چاہئے، غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے سنسنی نہیں پھیلانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ووٹ کے صحیح استعمال کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کی بات کی تھی، یہ نہیں کہا تھا کہ حکومت کے خلاف ہی اٹھ کھڑے ہوں۔ ایک اخبار نے غلط رپورٹنگ کی جسے دیکھ کر دکھ ہوا۔
سماعت کے موقع پر اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے دونوں فریقین نے 3، 3 ماہرین کے نام جمع کروائے جس پر عدالت نے فریقین کو ماہرین کے ناموں پر تبادلہ خیال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں کسی ایک نام پر اتفاق ہو جائے۔
فریقین کے مابین اتفاق نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر 2 رکنی کمیشن تشکیل دے دیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: