ڈے نائٹ ٹیسٹ کی پہلی سنچری اظہر کے نام

اظہر علی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کے 400ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے خلاف 279 رنز سکور کئے ہیں۔

آج آؤٹ ہونے والے اکلوتے کھلاڑی سمیع اسلم تھے جنہوں نے 90 رنز بنائے۔ وہ صرف دس رنز کی کمی سے سنچری نہیں بناپائے۔

دن کے اختتام پر اظہر علی 146 اور اسد شفیق 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اظہر علی اور سمیع اسلم نے ٹیم کو پُراعتماد آغاز فراہم کیا۔

دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 215 رنز بنائے جو دبئی کے میدان میں ایک ریکارڈ ہے۔

اظہر علی نے اپنے کیرئیر کی 11ویں سنچری دس چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ دبئی کے میدان میں یہ ان کی تیسری سنچری ہے۔

بابر اعظم اور محمد نواز کو اس میچ میں ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: