پاکستان آج اپنا400واں ٹیسٹ کھیلے گا

پاکستانی کرکٹ ٹیم آج دبئی میں اپنا 400واں ٹیسٹ میچ کھیلے گی، یہ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا میچ ہو گا جو مصنوعی روشنیوں اور گلابی گیند کے ساتھ کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم اس وقت بہترین فارم میں ہے، انگیلنڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اس نے دو میچ جیتے تھے جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم انگلینڈ کے مقابلے میں بہت کمزور ہے، پاکستان کو یو اے ای کے میدانوں کا بھی فائدہ ہو گا۔
ون ڈے اور ٹی 20 کے 6 میچ جیت کر قومی ٹیم پہلے ہی مہمان ویسٹ انڈیز پر برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنی آخری ٹیسٹ سیریز رواں سال اگست میں ہندوستان کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلی جہاں اسےں 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان اب تک کھیلے گئے 399 میچوں میں سے 128 میں جیتا، 113 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 158 میچ برابر کھیلے۔ پاکستانی ٹیم نے 180 میچ اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیل کر 71 میں کامیابی حاصل کی اور 29 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 80 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اب تک 46 میچوں میں مدمقابل ہوئیں اور اب تک پاکستان کا پلڑا بھاری ہے اور 16 میچوں میں کامیابی حاصل جبکہ ویسٹ انڈیز نے 15 میچ جیتے اور 15 میچ برابر رہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: