جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کو0-5 سے شکست

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 5واں ون ڈے میچ بھی جیت لیا ہے، اس طرح آسٹریلیا کو پہلی بار جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پانچ صفر سے وائٹ واش کی خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ 328رنز کے ہدف کے تعاقب میں 296 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے۔ ریلے روسو نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
جے پی ڈومنی 73 اور ڈیوڈ ملر 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ کوئنٹن ڈی کوک 12، ہاشم آملا 25، کپتان فاف ڈو پلیسی نے 11 رنز بنائے۔
جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 296 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔ ڈیوڈ وارنر سب سے زیادہ 173 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم ان کی یہ اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکی۔
آسٹریلیا کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ ایرون فنچ 19، مچل مارش اور میتھیو ہیڈ نے 35،35 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کے کیل ایبٹ، کگیسو رابادا اور عمران طاہر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ڈیوڈ وارنر کو میچ کا بہترین جب کہ ریلے روسو کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: