اسلام آباد میں اسپینش سفارت کار کی مبینہ خود کشی

اسلام آباد میں اسپین کے سفارت کار نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی، خود کشی کی اطلاع اسپینش سفارت کار کے پاکستانی ملازم نے پولیس کو دی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق جان جینر سیکٹر ایف 7 میں مقیم تھے جہاں آج صبح پولیس کو ان کے ملازم کی طرف سے فون کال موصول ہوئی، ملازم نے جان جینر کی موت کی اطلاع دی۔

پولیس پہنچی تو کمرے میں جان جینر مردہ حالت میں پائے گئے جب کہ ان کے پاس سے 30 بور کا پسٹل بھی ملا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی جب کہ اسپین کے دفتر خارجہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جان جینیر 34 سال سے اسلام آباد میں مقیم تھی اور اتاشی کے طور پر کام کر رہے تھے، وہ سانس کی بیماری کا شکار تھے اور شاید اسی وجہ سے تنگ آ کر انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجوہات کا علم ہو گا، جان جینر کے ملازم اور اسپینش سفارتخانے کے اہلکاروں سے بھی معلومات لی جائیں گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: