لیونارڈو مولانا رومی کا کردار نبھائیں گے

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ سٹار لیونارڈو ڈی کیپریو اپنی نئی فلم میں مولانا جلال الدین رومی کا کردار نبھائیں گے۔

گلیڈی ایٹر کے مصنف ڈیوڈ فرنزونی مولانا رومی کی سوانح عمری پر فلم کا سکرپٹ لکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم سے مسلمانوں کے بارے میں ہالی وڈ کا تصور بدلنا چاہتے ہیں کیونکہ زیادہ تر امریکی فلموں میں مسلمانوں کو دہشت گرد یا منفی کرداروں میں پیش کیا جاتا ہے۔

فلم کے پروڈیوسر سٹیفن جوئل براؤن کا کہنا ہے کہ مولانا رومی کا کردار لیونارڈو ڈی کیپریو کو دیا جائے گا جبکہ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر شاہ شمس تبریز کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

مولانا رومی کا کردار لیونارڈو کو دینے پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

مولانا رومی عظیم صوفی اور شاعر تھے جن کا کلام آج بھی دنیا بھر میں مقبول ہے۔

x

Check Also

میشا شفیع علی ظفر تنازع: کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی سے متعلق میشا شفیع کی ...

’جیک ریچر نیور گو بیک‘ کا ٹریلر جاری

ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’جیک ریچر نیور گو بیک کا ٹریلر ...

کنگنا گریزیا کے سوویں رسالے پر

 

%d bloggers like this: