اظہر نے انضمام اور آفریدی کو پیچھے چھوڑدیا

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے خود پر تنقید کرنے والوں کو ابوظہبی میں اپنے بلے سے کرارا جواب دیا ہے۔

انہوں نے 101 رنز کی شاندار اننگر کھیلی جس میں ایک چھکا اور 8 چوکے شامل تھے۔

اظہر علی اس سنچری کے ساتھ تین سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔

اظہر علی سے پہلے انضمام الحق اور شاہد آفریدی بطور کپتان دو دو سنچریاں کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

ٹیم کی ہار پر ہار کا بوجھ  اٹھائے اور خود پرفارمنس نہ دینے پر قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی مسلسل تنقید کا نشانہ بنے ہوئے تھے۔

بعض حلقوں کی جانب سے انہیں کپتانی سے ہٹائے جانے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے تاہم اظہر نے آج اپنے بلے سے ناقدین کے منہ بند کردئیے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: