پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان سے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے ترپن افراد کو حراست میں لے لیا۔
کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق ان افراد کو شاہ جہان روڈ چیک پوسٹ پر پکڑا گبا۔
یہ افراد بسوں اور گاڑیوں میں سوار تھے۔ زیرحراست افراد میں دو افغانی بھی شامل ہیں۔
حراست میں لئے گئے افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔