شام میں روسی سفارت خانے پر حملہ

شام کے دارالحکومت دمشق میں روسی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں تاہم تاہم سفارت خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق اتوار کی شام سفارت خانے پر حملہ کیا گیا، حملے کے دوران 52 راکٹ فائر کئے گئے جن میں سے ایک راکٹ براہ راست عمارت سے آ ٹکرایا۔
راکٹ پھٹنے سے سفارت خانے کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق راکٹ حملہ دو سے ڈھائی کلومیٹر دور سے کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق دمشق سفارت خانے پر حملہ دمشق کے قریب جوبر کالونی پر بمباری کے بعد کیا گیا۔ اس کالونی پر فتح الشام محاذ ’جفش‘ اور فیلق الرحمان نامی جنگجوؤں کا قبضہ ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: