فوج کی توہین، اوم پوری کا سزا کا مطالبہ

بھارتی اداکار اوم پوری نے فوج کی توہین پر معافی کی بجائے سزا کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں انہوں نے فوج کے بارے میں جو کچھ کہا اس پر شرمندہ ہیں، انہیں اس کی سخت سزا دی جائے۔
اوم پوری نے ایک ٹی وی شو میں اڑی میں مرنے والے فوجیوں کے حوالے سے کہا تھا کہ انہوں نے کسی کو مشورہ نہیں دیا تھا کہ وہ فوج میں بھرتی ہو جائے۔
ان کے اس بیان پر بھارت میں ان کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمے کی درخواست بھی دائر کر دی گئی۔ اب بھارتی میڈیا کے مطابق اوم پوری نے شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔
اوم پوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ فوج میں شامل ہوں اور انہیں ٹریننگ دی جائے اور پھر انہیں اسی مقام پر تعینات کیا جائے جہاں اڑی کا حملہ ہوا۔ وہ کسی سے معافی نہیں مانگیں گے بلکہ چاہتے ہیں کہ انہیں ان کے کئے کی سزا دی جائے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: