تیسرا ون ڈے، پاکستان کے پاس وائٹ واش کا موقع

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم میچ جیت کر سیریز میں وائٹ واش کر سکتی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔
پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کر چکی ہے جب کہ اب ون ڈے میں بھی سنہری موقع ہے۔ میچ جیت کر پاکستانی ٹیم رینکنگ میں بھی 9ویں سے 8ویں نمبر پر آ سکتی ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے دونوں ون ڈے میچ آسانی سے اپنے نام کئے۔ دونوں میچوں میں بابر اعظم نے شاندار سنچریز بنا کر پاکستانی ٹیم کا کام آسان کیا، آج ان کے پاس بھی موقع ہے کہ وہ سنچریز کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لیں۔
پاکستانی ٹیم میں آج ایک دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ محمد رضوان کی جگہ عمر اکمل کو شامل کیا جا سکتا ہے جب کہ پاکستان واپس پہنچنے والے محمد عامر کی جگہ رمان رئیس کو موقع مل سکتا ہے۔
پاکستانی ٹیم مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے لیکن کپتان اظہر علی کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔ وہ پہلے میچ میں 0 اور دوسرے میں صرف 9 رنز بنا سکے۔
اظہر علی کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیم جیت رہی ہے وہ اپنی فارم سے متعلق پریشان نہیں ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ جلد ہی وہ فارم بحال کرتے ہوئے اچھی اننگز کھیلیں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: