کوپا امریکا چیمپئن شپ میں چار مرتبہ کی فاتح برازیلین ٹیم گروپ مرحلے میں ہی باہر ہو گئی-
برزایلین کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن پیرو کے گول کیپر نے کامیابی سے دفاع کیا-
چوہترویں منٹ میں پیرو کے کھلاڑی روڈیاز کے متنازع گول نے ٹیم کو برتری دلا دی- برازیلین کھلاڑیوں کے احتجاج کے باوجود ریفری نے گول دے دیا۔
ری پلے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیرو کے کھلاڑی نے جان بوجھ کر بازو سے گول کیا-
کوارٹر فائنل میں امریکا کا ایکواڈور اور پیرو کا کولمبیا سے مقابلہ ہوگا