بھارت کی پہلی پوزیشن، گنگولی کو فخر نہیں

بالآخر بھارت نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ تاہم سابق بھارتی کپتان گنگولی کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر فخر نہیں کیونکہ بھارت نے بہترین ٹیسٹ ٹیموں کو اپنے گھر  سے باہر نہیں ہرایا  ہے۔

انڈیا ٹوڈے سے گفتگو میں سارو گنگولی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بھارت نمبر ون ٹیم ہے، بھارت نے آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ کو بھارت کے باہر شکست نہیں دی۔  انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ پاکستان بھی نمبر ون ٹیم ہے، ہمارے دور میں آسٹریلیا نمبر ون تھی جنہوں نے تمام ممالک کو ہوم سیریز ہرائی۔

بھارت نے پیر کو نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ تاہم اس کا باقاعدہ اعلان سیریز کے اختتام پر کیا جائے گا۔

ویرات کوہلی کی کپتانی میں بھارت نے مسلسل چوتھی سیریز جیتی ہے  اور اب وہ بھارت کے چوتھے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں۔

گنگولی نے کہا کہ کوہلی بہت کچھ جیت چکا ہے۔ ابھی اس نے ملک میں مزید 11ٹیسٹ کھیلنے ہے، یقیناً وہ باقی کامیاب ترین کپتانوں کے مزید قریب آ جائے گا۔ تاہم اس کا اصل امتحان غیر ملکی دوروں پر ہی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے کہیں بہتر ٹیسٹ ٹیم ہے۔ ان کے درمیان کوئی موازنہ نہیں۔ پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پرفارمنس حیران کن تھی لیکن پھر بھی بھارت مجموعی طور پر بہتر ٹیم ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: