پریشان مت ہوں، بھارت شرمندہ نہیں ہوگا، راج ناتھ سنگھ

مقبوضہ جموں کشمیر کے دو روزہ دورے پر موجود بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک پر اٹھائے گئے سوالوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام بھروسہ رکھیں، وہ کسی صورت بھارت کا سر جھکنے نہیں دیں گے۔ انڈیا کسی کے سامنے شرمندہ نہیں ہو گا۔

کارگل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ فوج پر یقین رکھتا ہے۔ فوج جو کچھ بھی کرتی ہے ، اس پر سب کو فخر ہے۔ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کی عزت کا بھرپور خیال رکھا جائے گا اور کسی بھی صورت ان کا سر کسی کے سامنے نہیں جھکے گا۔

بھارتی وزیر داخلہ نے فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔ حکومت کسی کو بھی بھارتی فوج اور ملک کا نام خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

بھارتی وزیر داخلہ نے اپنے دورے کے دوران کارگل میں متعدد سیاسی جماعتوں کے کارکنوں  سے ملاقات کی اور نئے سیاسی حلیف بنانے کی بھی کوشش کی۔ بارہ مولا حملے پر ان کا کہنا تھا کہ فوج نے دہشت گردوں کو بھرپور انداز میں جواب دیا۔ یہ اسی کے مستحق تھے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: