وزیراعظم کو نہیں مانتے، پارلیمنٹ کا پھر بائیکاٹ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  بہت اہم فیصلہ کیا ہے اور بدھ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہے۔ بھارت کے خلاف ہم سب اکٹھے ہیں اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔ تحفظات کے باوجود شاہ محمود قریشی کو اے پی سی میں بھیجا۔ شاہ محمود نے پارٹی کا موقف پیش کیا۔

انہوں نے کہا رائیونڈ تقریر میں نریندر مودی کو واضح پیغام دیا۔ سوال ہے ہم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیا کریں گے؟ وزیراعظم وزارت عظمیٰ کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔ مشترکہ اجلاس میں شرکت کا مطلب وزیراعظم کی توثیق ہوتا ہے۔ حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آرز نہیں مانے اور اسپیکر نے نواز شریف کا نہیں میرے خلاف ریفرنس بھیجا۔ نواز شریف پاناما معاملے سے بچنے کے لئے مسئلہ کشمیر کو استعمال کر رہے ہیں۔

کپتان نے کہا سی پیک پر چھوٹے صوبوں کو تحفظات ہیں۔

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم استعفٰی دیں اور اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کریں۔ مسلم لیگ ن کا کوئی اور رہنما وزارت عظمٰی کا عہدہ سنبھالے۔ نواز شریف کرپشن بچانے کیلئے اداروں کو کمزور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا اسلام آباد مارچ کے متعلق جمعرات تک آگاہ کریں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: