بیک ٹو دی فیوچر اسنیکرز کیسے خریدیں؟

ابراہیم صالح (اینڈی پینڈنٹ)

اگر آپ نے بیک ٹو دی فیوچر ٹو دیکھی ہے تو آپ جانتے ہوں گے کہ خود بند ہونے والے جوگرز کیسے ہوتے ہیں۔ یہ جوگر ایک عرصے تک لوگوں کا خواب رہے۔ پھر ایک سال قبل نائک نے اعلان کیا کہ وہ یہ بوٹ بنانے والا ہے۔

اب نائک   نے اپنے بوٹوں کی یہ نئی قسم ائیر مگ ریلیز کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر ائیر مگ نامی یہ بوٹ صرف امریکا اور کینیڈا میں دستیاب ہوں گے۔

نائک نے اس کے لئے قرعہ اندازی کا اعلان کیا ہے۔ 10ڈالر کی ٹکٹ خرید کر آپ قرعہ اندازی میں شامل ہو سکتے ہیں اور یہ دس ڈالر فلاحی کاموں میں خرچ کیے جائیں گے۔

اس سے حاصل ہونے والی 100 فیصد کمائی مائیکل جے فوکس فاؤنڈیشن کو جائے گی جو پارکنسن کی بیماری کے خلاف کام کر رہی ہے۔

اس بوٹ کے 100 سے بھی کم جوڑے بنائے گئے ہیں۔ ان میں 7،9،11اور 13سائز موجود ہے۔ ایسے میں آپ کا بوٹ حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ 7سائز کے 11 بوٹ، 9سائز کے 22بوٹ، 11سائز کے 33اور 13سائز کے 18بوٹ موجود ہیں۔ یعنی کل 84جوڑے موجود ہیں۔

اگر آپ یہ بوٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر نائک کی ویب سائٹ وزٹ کریں لیکن اس کے لئے آپ کو امریکا یا کینیڈا میں مقیم ہونا ضروری ہے۔

https://mag.rallyup.com/login

اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہونے کے بعد آپ کو کوپن ملے گا جس کے بعد ہی آپ اس دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اس ویب سائٹ پر آپ جتنی بار چاہے لاگن بنائیں۔ اس حوالے سے کوئی ممانعت نہیں ہے۔ اس بوٹ کی خریداری کے لئے آپ جو چاہیں کریں لیکن فیصلہ قرعہ اندازی سے ہی ہو گا۔

تاہم زیادہ لاگن آپ کی جیت کے امکانات کو بڑھا دے گا۔ آپ اس قرعہ اندازی میں 10ڈالر دیئے بغیر بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ قرعہ اندازی کے لئے رجسٹر ہونے کی آخری تاریخ 11اکتوبر ہے اور حتمی ناموں کا علان 17اکتوبر کو کیا جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: