مشرف دور کے قوانین میں تبدیلی، پیمرا کی بھارت پر نظر

پاک بھارت  کشیدگی کے بعد اب پاکستان بھی بھارت کے خلاف کارروائی کا سوچ رہا ہے۔ مشرف دور میں پیمرا نے چند قوانین کو تبدیل کرکے پاکستانی چینلوں پر بھارتی ڈراموں اور فلموں کو چلنے کی اجازت دی۔

یہ تبدیلی اتنہائی ہوشیاری سے کی گئی تھی جس کے تحت پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش  کی اجازت بھی مل گئی۔ تاہم اب نئے دور کی پیمرا پاکستان میں اس قانون پر نظر ثانی کر رہی ہے۔

اس بار پاکستان الیکٹرونک میڈیا  ریگولیشن اتھارٹی کی کوشش ہے کہ قانون میں تبدیلی کر دی جائے اور پاکستان میں بھارتی مواد کی نشریات کو مشروط کیا جائے۔

قانون میں یہ شق شامل کی جا رہی ہے کہ اگر بھارت پاکستانی مواد کو نشر کرے گا تو پاکستان بھی نشریات کی اجازت دے گا، ورنہ یہ مواد بند کر دیا جائے گا۔

پیمرا کی جانب سے یہ اعلان اڑی حملے اور سرجیل اسٹرائیک کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ پیمرا کے موجودہ قوانین کے مطابق پاکستانی چینل صرف 5 فیصد غیر ملکی مواد نشر کر سکتے ہیں لیکن جیو، اے آر وائی سمیت کئی میڈیا ہاؤسز کے مخصوص چینلز صرف بھارتی مواد ہی نشر کر رہے ہیں۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے سمری وفاقی حکومت کو بھیج دی ہے جس نے خود درخواست کر کے انہیں بھارتی مواد کے حوالے سے قانون سازی پر مشاورت مانگی تھی۔

پیمرا کے مطابق مشرف دور کے قوانین پاکستانی مفادات کو مدنظر رکھ کر نہیں بنائے گئے تھے۔ اس وجہ سے ان قوانین میں ترمیم انتہائی ضروری ہو گئی ہے۔

ابصار عالم نے تو یہاں تک کہا ہے کہ پاکستان میں 30 لاکھ بھارتی ڈی ٹی ایچ موجود ہیں۔ اب ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے اور دیکھیں گے کہ بھارت کون پیسے پہنچا رہا ہے۔

ادھر پیمرا نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور کیبل آپریٹرز  پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انہوں نے بھارتی مواد بند نہ کیا تو پھر وہ سخت کارروائی کریں گے۔

یقیناً اس سے بھارت اور خصوصاً بالی وڈ کو بھی نقصان پہنچے گا کیونکہ ایک عام بھارتی فلم بھی پاکستان میں 20 کروڑ کا کاروبار کرنے کے قابل ہو جاتی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ میں اکثر لوگ پاکستان سے تعلقات ختم کرنے کے حامی نہیں ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: