سانحہ صفورا کے تین سہولت کاروں سلطان قمر صدیقی، حسین عمر اور نعیم ساجد عرف پینا کا مقدمہ فوجی عدالت منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو نے تینوں ملزموں کا مقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے کی اجازت دی ہے۔ سعد عزیز اور سانحہ صفورا کے دیگر پانچ مجرموں کو فوجی عدالت سزائے موت سنا چکی ہے۔