اہلکار کی ہلاکت، بھارت میں کنفوژن

بارہمولا میں فوجی کیمپ پر کوئی حملہ ہوا یا نہیں، اس واقعے میں ایک اہلکار کس کی گولی سے مارا گیا، بھارتی فوج اور بارڈر سکیورٹی فورس خود لاعلم ہے۔
بھارت کے بارڈر سکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل کے کے شرما کہتے ہیں اہلکار کیسے مارا گیا، گولی کہاں سے چلی اس پر بہت کنفیوژن ہے، اب کوئی علم نہیں بارہمولا میں ہوا کیا ہے۔
دو روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بارہمولا میں 46 راشٹریہ رائفلز کے کیمپ پر حملے کی خبر سامنے آئی تھی جس میں ایک اہلکار مارا گیا تاہم اب بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ اہلکار فرینڈلی فائر سے مارا گیا۔
کے کے شرما کہتے ہیں اہلکار نیتن نے مشکوک حرکت دیکھی، آگے بڑھا تو گولی چلی، اس کے ٹانگ کے قریب گرینیڈ پھٹا اور وہ مر گیا، تاہم حملہ آور کون تھا، کدھر گیا اس کا علم نہیں۔ کہتے ہیں اماوس کی رات تھی، اتنی اندھیرا تھا کہ کچھ علم نہیں ہو سکا۔
کیا نیتن بھارتی فوج کی فائرنگ سے مارا گیا، اس پر کے کے شرما کہتے ہیں ابھی بہت کنفیوژن ہے، کچھ بھی کلیئر نہیں ہے، فوج اس بارے میں بہتر طور پر بتا سکتی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: