فواد خان اڑی حملے کی مذمت کریں، مہیش بھٹ

بھارتی ہدایتکار اور فلمساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ فواد خان اور دیگر پاکستانی فنکار اڑی حملے کی مذمت کریں، یہ دہشت گردی کی ایک کارروائی تھی اور اس کی مذمت کر کے وہ دونوں ملکوں میں پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ٹائمز ناؤ چینل میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مہیش بھٹ نے کہا کہ جب پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ ہوا تو وہ روئے، پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی ہو اس کی مذمت کی جانی چاہئے۔
اسی طرح اگر دہشت گرد بھارت میں کارروائی کرتے ہیں تو اس کی مذمت ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنا چاہئے تاہم وہ ان فلموں میں کام کرنے والے فواد خان اور دیگر اداکاروں سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اڑی حملوں کی مذمت کریں۔
مہیش بھٹ ان بالی ووڈ کی ان چند شخصیات میں شامل ہیں جو پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے حامی ہیں اور پاکستانی فنکاروں کو بھی اپنی فلموں میں شامل کرتے رہتے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: