کم کے گارڈ کا ڈاکوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کا اعلان

کم کاردیشیئن کے پرسنل گارڈ پاسکل ڈوویئر نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں نے غلط جگہ پنگا لیا اور وہ جلد ہی کم کاردیشیئن کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کو ڈھونڈ نکالیں گے۔
کم کاردیشیئن کو اس وقت لوٹ لیا گیا جب وہ پیرس میں اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھیں۔ 5 ڈاکوؤں پولیس اہلکار بن کر ان کے اپارٹمنٹ میں گھسے اور 110 ملین ڈالر کے زیورات لوٹ لئے۔
اس واردات کے بعد سب سے پہلا سوال یہ سامنے آیا کہ کم کاردیشیئن کے پرسنل گارڈ پاسکل اس وقت کہاں تھے، تاہم پاسکل اس وقت کورٹنی اور کینڈل جینر کو لے کر کلب گئے تھے جب یہ واردات ہوئی۔
کم کاردیشیئن کے مطابق جب پانچ ڈاکوؤں نے انہیں ہاتھ اور پاؤں سے باندھ دیا تو انہیں ریپ کا خوف پیدا ہوا لیکن ڈاکو جیولری لے کر چل گئے۔
اب پاسکل کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے غلط جگہ پنگا لیا، وہ جلد ہی انہیں ڈھونڈ نکالیں گے۔ واضح رہے کہ پاسکل ڈوویئر سابق ریسلر اور پروفیشنل باکسر ہیں، تاہم اب وہ اپنی سکیورٹی کمپنی چلاتے ہیں۔ ان کی کمپنی کئی اہم شخصیات کو سکیورٹی فراہم کرتی ہے۔ کم کاردیشیئن سے وہ سالانہ لاکھوں ڈالر معاوضہ حاصل کرتے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: