ایل او سی پر مسلسل5ویں روز فائرنگ

لائن آف کنٹرول پرمسلسل 5ویں روز فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔
آئی سی پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ باغسر، بروح، خنجار اور بھمبر سیکٹر میں کی گئی۔ فائرنگ کا سلسلہ صبح 4 بجے شروع ہوا اور دو گھنٹے تک جاری رہا۔ پاک فوج کےجوانوں نے بھی جوابی فائرنگ اور گولہ باری کی۔
بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں تاہم مسلسل 5ویں روز فائرنگ کے باعث ایل او س کے اطراف خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: