شام کے تنازع پر امریکا روس تعقلقات مزید کشیدہ

شام کے معاملے پر روس اور امریکا کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں، دونوں ملکوں نے معاملے پر مذاکرات معطل کر دیئے ہیں جب کہ روس نے امریکا کے ساتھ اضافی یورینیم اور پلوٹونیم تلف کرنے کا معاہدہ بھی ختم کر دیا ہے۔
امریکا اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی کا معاہدہ زیادہ دن نہیں چلا، امریکا نے الزام لگایا ہے کہ روس نے شام میں امدادی کارکنوں، اسپتالوں اور عام شہریوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں جبکہ روس کا کہنا ہے کہ امریکا معاہدے کی شرائط پوری نہیں کر رہا۔
امریکا کی طرف سے مذاکرات معطل کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد روس نے بھی امریکی کے ساتھ یورینیم اور پلوٹونیم کامعاہدہ ختم کردیا ہے۔
دوسری جانب روس نے امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے اضافی پلوٹونیم کو تلف کرنے کا معاہدہ معطل کر دیا ہے۔ روس کی جانب سے حالیہ قدم دونوں ممالک کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات کی جانب ایک اور واضح اشارہ ہے۔
روسی صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے جاری ہونے والے حکمنامے میں امریکہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ غیر دوستانہ اقدامات کے تحت روس کےاسٹریٹیجک استحکام کے لیے خطرہ پیدا کر رہا ہے۔ روس نے امریکہ کے ساتھ اس معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے پیشگی شرائط بھی رکھی ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: