فیس بک پر خرید و فروخت کا نیا فیچر

سوشل میڈیا کی سب سے معروف ویب سائٹ فیس بک پر اب خریداری کرنا مزید آسان ہوگا۔

لاکھوں لوگ پہلے ہی فیس بک پر چیزیں خریدنے اور بیچنے کا کام کررہے ہیں۔

اس رحجان کو دیکھتے ہوئے فیس بک نے نیا فیچر متعارفت کرایا ہے جس کے ذریعے آپ دوستوں اور انجان لوگوں سے چیزیں خرید سکتے ہیں اور بیچ بھی سکتے ہیں۔

مارکیٹ پلیس ایک ہی علاقے میں موجود لوگوں کا خرید و فروخت کے لیے آپس میں رابطہ آسان بنائے گی۔

اگر آپ کچھ خریدنا چاہتے ہیں اور قریب ہی موجود کوئی شخص وہی چیز بیچ رہا ہے تو آپ دونوں اب فیس بک کے نئے فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

فیس بک استعمال کرنے والے ایک چوتھائی لوگ پہلے ہی کسی نہ کسی طرح اس پر خرید و فروخت میں مصروف ہیں۔ کمپنی کے مطابق ساڑھے چار کروڑ افراد مختلف گروپس میں کاروبار کررہے ہیں۔

اب مارکیٹ پلیس کے ذریعے فیس بک پر ایک ہی جگہ خرید و فروخت کا سامان موجود ہوگا۔

فیس بک ایپ اپ ڈیٹ کرنے پر مارکیٹ پلیس کا فیچر میسر ہوگا اور یہ میسنجر آئی کون کے ساتھ موجود ہوگا۔

اس فیچر میں آپ دیکھ سکیں گے کہ خریدنے کے لیے کیا کچھ موجود ہے۔ اس فیچر میں آپ اپنی مرضی کی چیز کو سرچ بھی کرسکیں گے۔ اگر آپ کچھ بیچنا چاہتے ہیں تو اسی فیچر میں کلک کریں، تصاویر لگائیں، ڈسکرپشن دیں اور فروخت کے لیے اپنی چیز رکھ دیں۔

مارکیٹ پلیس کا فیچر آپ کی پسند کا خیال رکھتے ہوئے اس کے مطابق چیزیں آپ کے لیے پیش کرے گا تاہم مارکیٹ پلیس کو آپ جتنا استعمال کریں گے وہ آپ کی پسند کے مطابق خود کو ڈھال لے گا۔

اس فیچر میں آپ کو فیس بک کے ذریعے رقم بھیجنے کی ضرورت نہیں۔ خریدار اور فروخت کرنے والے خود ڈلیوری اور رقم وصول کرنے کا طریقہ کار طے کریں گے۔ اس طرح مارکیٹ پلیس ای بے اور ایمزون سے سستا ہوگا جہاں خریدوفروخت میں ان ویب سائٹس کو کچھ پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں۔

تاہم فیس بک اس فیچر کے ذریعے کاروبار ہی کرنا چاہتی ہے اور وہ روایتی کاروبار کرنے والوں کو اپنی ویب سائٹ پر لانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس کام کو مزید آسان بنانے کے لیے ای میل یا فون کی بجائے میسنجر کی سہولت دی گئی ہے تاکہ آپ براہ راست کمپنیوں سے آرڈر کے لیے بات کرسکیں۔

مارکیٹ پلیس پر اسلحے اور جانوروں کی خرید و فروخت نہیں کی جاسکے گی۔

فیس بک پچھلے سال سے اس فیچر کو آزمائشی مرحلے سے گزار رہی ہے۔ اب اسے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد باقی دنیا کو بھی مارکیٹ پلیس میسر ہوگا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: