تنہا لوگوں کے لئے بے بی ربوٹ تیار

اینڈریو گریفن (اینڈی پینڈنٹ)

ٹیوٹا کمپنی نے تنہا اور بوڑھے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک چھوٹا سا بے بی ربوٹ تیار کیا ہے۔ ’’کربو منی ‘‘ کا مقصد لوگوں کو ایک ساتھی کی فراہمی ہے۔

چھوٹے بچے جیسا یہ ربوٹ سب سے پہلے جاپان میں لانچ کیا جائے گا۔ یہ ربوٹ جاپان میں گرتی ہوئی شرح پیدائش کے مسائل بھی حل کرے گا کیونکہ اب جاپان میں چھوٹے بچوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

یہ چھوٹا سا ربوٹ چار انچ کا ہو گا اور ایک بچے کی مانند ہی حرکتیں کرے گا۔ اس کی ابتدائی قیمت 300ڈالر ہے۔ اس سے چھوٹا ربوٹ یا اس ربورٹ کی پہلی نسل ’’کربو‘‘ کو 2013میں خلائی سفر پر روانہ کیا گیا تھا۔

’’کربو‘‘ میں موجودہ ربوٹ ’’کربو منی ‘‘سےزیادہ صلاحیت تھی۔ وہ مشکل وقت میں اپنے فیصلے بھی خود کر سکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ربوٹ صرف اپنے مالک کی تسکین کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس کی مدد سے مالک جذباتی اظہار کے قابل ہو جائیں گے۔ٹیوٹا کربو منی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ادارے نے بہت مہنگی مہنگی گاڑیاں بنائی ہیں لیکن اس بار انہوں نے لوگوں کی جذباتی تسکین  کے لئے ایک چیز تیار کی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ربوٹ انتہائی پیارا ہو گا اور ایک بچے کی طرح دکھائی دے گا۔ یہ ایک بچے کی طرح ہی آہستہ آہستہ  بیٹھنا سیکھے گا۔ اس مقصد صرف یہ ہے کہ مالک اور ربوٹ میں جذباتی تعلق پیدا کیا جا سکے۔

اس ربوٹ میں کیمرا، مائیکرو فون اور بلیو ٹوتھ ہے جس کی مدد سے ربوٹ کو موبائل فون کی مدد سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لئے ایک ’’پیڈ ایپ ‘‘ حاصل کرنا ہو گی۔

دنیا بھر میں ساتھی ربوٹس کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔ جاپان میں گرتے ہوئی شرح پیدائش کے باعث یہاں مسائل انتہائی گھمبیر ہیں اور ان کے حل میں ربوٹس انتہائی مددگارثابت ہو رہے ہیں۔ ٹیوٹا کو امید ہے کہ ان کی یہ نئی پروڈکٹ جاپانیوں کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

اینڈی پینڈنٹ پر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: