محرم کے جلوسوں پر خود کش حملے

عراقی دارالحکومت بغداد میں محرم کے جلوسوں پر ایک ہی دن میں 3خود کش حملے ہوئے جن میں 14افراد شہید جبکہ 40کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

جنوبی بغداد کے علاقے امل میں محرم کا ماتمی جلوس اپنے روایتی راستے پر گامزن تھا کہ ایک خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جس سے کم از کم 6افراد شہید اور 16زخمی ہوئے۔

ایسا ہی ایک حملہ مشرقی علاقے مستیل میں کیا گیا جہاں 5افراد شہید اور 18زخمی ہوئے۔ عراقی صحافیوں کے مطابق ایک تیسرا حملہ بھی مغربی علاقے میں کیا گیا ہے جس میں 3افراد شہید ہوئے۔

تیسرے حملہ میں خود کش حملہ آور جلوس میں داخل نہیں ہو سکا اور رضا کار سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے راستے میں ہی پڑ لیا جہاں اس نے خود کو اڑا لیا۔

داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے محرم میں مزید حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: