ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی حکمرانی ختم

بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیتے ہوئے پاکستان سے ٹیسٹ کرکٹ کی حکمرانی چھین لی، لگاتار دومیچ جیت کر بھارت رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے جب کہ پاکستان کی دوسرے نمبر پر تنزلی ہو گئی ہے۔

بھارت نے کولکتہ میں کھیلے  گئے دوسرے  میچ میں نیوزی لینڈ کو 178 رنز سے شکست دی۔ بھارت نے مہمان ٹیم کو فتح کے لیے 376 رنز کا ہدف دیا لیکن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 197 رنز ہی بنا سکی۔

کھیل کے چوتھے دن نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ لیتھم نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔  بھارت کے روی چندرن ایشون، رویندر جڈیجا اور محمد شامی نے تین، تین وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ بھونیشور کمار کے حصے میں آئی۔

بھارت اب نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ بھی کھیلے گا تاہم پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا اور تینوں میچ جیت کر پاکستانی ٹیم بھی دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرسکتی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: