علاقائی زبانوں کے فروغ کا بل مسترد

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس سینیٹر جاوید عباسی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔ سینیٹر کریم خواجہ کی جانب سے پیش کیے گئے علاقائی زبانوں کو فروغ دینے سے متعلق بل پر غور کیا گیا ۔

کریم خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام سے زبانوں کا مسئلہ چل رہا ہے۔باقی تمام حقوق کی طرح زبان بھی ہر شخص کا حق ہے ۔ علاقائی زبانوں کو فروغ دینے سے صوبے مضبوط ہوں گے ۔اے این پی نے خیبرپختونخواہ میں پشتو زبان کے فروغ کے لئے کام کیا ۔

سیف اللہ مگسی نے کہا کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہئے ۔بنگالی زبان کو تسلیم نہ کرنے کے باعث مشرقی پاکستان الگ ہوا ۔

جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کی ذمہ داری صوبوں کی ہے ۔ اے این پی والے تو اردو زبان کو بھی ختم کرنے کے چکر میں تھے ۔ یہ مناسب نہیں ہو گا کہ آئین میں 8 مخصوص زبانوں کا نام لے کر شامل کیا جائے ۔

سیکریٹری وزارت قانون نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں پہلے ہی علاقائی زبانوں کو تحفظ دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے علاقائی زبانوں کو فروغ دینے سے متعلق بل کثرت رائے سے مسترد کر دیا ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: