بیت المال سے جعلی وظیفے جاری

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس عاشق گوپانگ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوَس اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان بیت المال میں غلط شناختی کارڈز پر وظیفے جاری کرنے کا انکشاف ہوا۔

آڈٹ حکام کے مطابق 3لاکھ 8ہزار 855لوگوں کو وظیفے جاری کیے گئے جن میں 13کروڑ روپے کی ادائیگیاں جعلی اکاؤنٹس پر کی گئیں جبکہ 43ہزار لوگوں کے ڈبل اکاؤنٹس ہیں اور ایک فرد کو ایک ماہ میں بیت المال نے دو مرتبہ وظیفہ بھی جاری کیا ۔

تاہم جن لوگوں کو وظیفے جاری کیے گئے ان کے شناختی کارڈ نمبرز غلط تھے ۔ ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ نے کہا کہ ٹائپنگ کی غلطیاں تھیں۔ ہمارے ریکارڈ کے مطابق ادائیگیاں درست کی گئیں ہیں لیکن بیت المال نے معاملے کا جائزہ لیا ہے۔ دوہری ادائیگیاں نہیں کی گئیں ۔

عابد وحید شیخ نے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ آڈٹ والے کیسے اعتراضات لگاتے ہیں؟ اس لیے آڈٹ حکام دوبارہ تصحیح کر سکتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے آڈٹ حکام کو دوبارہ انکوائری کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے کہ معاملے کی دوبارہ جامع تحقیقات کی جائیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی ڈی سی کے اعتراضات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی ٹی ڈی سی کے بورڈ نے چھ لاکھ ماہانہ پر بلڈنگ کرائے پر لینے کی سفارش کی اور ایک سال کا ایڈوانس بھی لیا گیا۔ تاہم اشتہار دینے کے بعد فوری طور پر مکان کرائے پر لے لیا گیا اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی ۔

چیئرمین کمیٹی عاشق گوپانگ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی نہیں فراڈ ہے، ڈاکا ہے کہ 2 کو اشتہار دیا گیا اور 3 کو مکان کرائے پر لے لیا گیا۔ بہت افسوس ناک صورتحال ہے۔ تمام محکموں کے بورڈز کی حالت بہت خراب ہے۔

عاشق گوپانگ نے کہا کہ بورڈز غلطیوں کے لیے نہیں بنائے جاتے۔ پی ٹی ڈی سی حکام نے تمام معاملے پر عذر پیش کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے تمام ممبران ریٹائر ہو چکے ہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی۔ تاہم کمیٹی کے کنوینئر عاشق گوپانگ نے تمام معاملات کی تحقیقات کی دوبارہ ہدایات کر دیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: