پاک بھارت کشیدگی، سیاسی قیادت کا اجلاس

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر سیاسی قیادت کا اجلاس جاری ہے۔ نواز شریف وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جس میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو، خورشید شاہ، اعتزاز احسن، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری شریک ہیں۔  محمود خان اچکزئی،غلام احمد بلور، میرحاصل بزنجو، سراج الحق، پرویز الہٰی، چوہدری شجاعت حسین، مولانا فضل الرحمان، فاروق ستار اور پارلیمنٹ میں فاٹا کے پارلیمانی رہنما بھی شریک ہیں۔
سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے اجلاس کو کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری خارجہ نے برہان الدین وانی کی شہادت اور اس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک اور بھارتی مظالم سے رہنماؤں کو آگاہ کیا۔
رہنماؤں کو ایل او سی پر فائرنگ، وزیر اعظم نواز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے رہنماؤں کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس سے دشمن ملک کو واضح پیغام بھیجا جائے گا۔ کشمیر کے معاملے پر پوری قوم متحدہ ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: