لیبیا میں کوریج کے دوران ہالینڈ کا صحافی قتل

ہالینڈ کے معروف صحافی  جیرون اولمینز (Jeroen Oerlemans) حکومت کی جانب سے آئی ایس آئی ایل (سابق داعش) کے خلاف کارروائی کی کوریج کے لئے سیرت میں موجود تھے۔ تریپولی سے 450کلومیٹر مشرق میں یہ شہر آئی ایس آئی ایل کا مرکز ہے۔

لیبیا حکومت کے ترجمان کے مطابق لڑائی کے دوران فوٹو گرافر اور صحافی جیرون کو اسنائپر گن سے نشانہ بنایا گیا۔ انہیں باقی زخمی فوجیوں کے ساتھ میزرات کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں کو جانبر نہ ہو سکے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ان کے سینے میں گولی لگی تھی۔ جیرون متعدد اداروں کے ساتھ کام کر رہے تھے جن میں بلجیم ویکلی، نیک میگزین سمیت کئی ادارے شامل تھے۔ ان اداروں کی ویب سائٹس نے بھی جیرون کے قتل کی تصدیق کر دی ہے۔

لیبیا میں ہالینڈ کے سفیر نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ جیرون ایک انتہائی پروفیشنل صحافی تھاجس نے اپنے کام کے لئے جان دے دی۔ اس مشکل وقت میں وہ ان کے خاندان کے لئے دعا گو ہیں۔

ادھر ٹوئٹر پر ہزاروں افراد ان کے خاندان سے تعزیت کر رہے ہیں جبکہ ان کی جانب سے لیبیا جنگ کی یادگار تصاویر کو بھی ری شیئر کیا جا رہا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: