سعودی پولیس سے جھڑپ،پاکستانی حاجی لاپتا

چارسدہ کے بزرگ حاجی  عبدالغفور خان مسجد نبوی سے 6ہفتے قبل لاپتا ہوئے تھے۔  ان کے ساتھی حاجیوں کا خیال ہے کہ وہ سعودی پولیس کے پاس ہیں۔

عبدالغفور خان کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے چارسدہ سے ہے۔ وہ مدینہ میں 19اگست کو غائب ہوئے تھے یعنی باقاعدہ طور پر حج شروع ہونے سے دو ہفتے قبل۔

ان کے خاندان اور ساتھی حاجیوں کے مطابق 19اگست کو ان کی مسجد میں تعینات پولیس اہلکاروں سے لڑائی ہوئی تھی۔ وہ مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر دعا کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس نے است بدعت قرار دے کر روک دیا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔

ساتھی حاجیوں کے مطابق اس وقت تو بزرگ ہونے کی وجہ سے کسی نے انہیں ہاتھ نہیں لگایا، تاہم  بعد میں وہ اچانک غائب ہو گئے۔

6دن بعد پاکستانی سفارت خانہ نے اہل خانہ کو ای میل میں بتایا کہ عبدلغفور کو ساتھی حاجیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس ای میل میں یہ نہیں بتایا گیا کہ  وہ کہاں سے ملے تھے۔

تاہم عبدالغفور خان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ انہیں کبھی بھی ان کے سپرد نہیں کیا گیا۔ ان کے تمام ساتھی ہفتے کو واپس پہنچ گئے لیکن خان صاحب کا کچھ پتا نہیں۔

ان کے بیٹے خیال خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کی تلاش کے لئے کئی بار وزارت سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ ادھر پاکستانی سفارت خانہ کہتا ہے کہ انہوں نے تمام پولیس  تھانوں اور مقامات پر چیک کر لیا ہے لیکن عبدالغفور خان کہیں نہیں ملے۔

ساتھیوں کا خیال ہے کہ  عبدالغفور خان اب بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔ ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اگر ولد کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو وہ وزارت حج کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: