کسی ملک پر حملہ نہیں کیا، مودی کے بیان پر انڈین پریشان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈیا نے کبھی کسی ملک کی سرزمین پر قبضہ نہیں کیا۔ تاہم دوسروں کی جغرافیائی حدود کے تحفظ کے لئے جان ضرور دی ہے۔

بیرون ملک بھارتیوں کے لئے قائم سہولت سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ انڈیا نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا۔ تاہم پہلی جنگ عظیم میں دوسروں کی سرزمین کی حفاظت کے لئے ہزاروں بھارتیوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پچھلے دو سال میں ہم نے برداشت کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے لوگوں کو مسائل سے نکالا،صرف بھارتی نہیں ، غیرملکیوں کی بھی مدد کی۔

نریندر مودی کا بیان پاکستان اور بھارت کے درمیان  سرجیکل سٹرائیک کی وجہ سے جاری  کشیدگی کے باعث انتہائی اہم ہے۔ بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اڑی حملے کے بعد  ایل او سی عبور کر کے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

تاہم آج نریندر مودی کے بیان کے بعد ملک میں بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا سرجیکل سٹرائیک کی بھی گئی تھی یا نہیں۔ این ڈی ٹی وی اور دوسرے ٹی وی چینلز پر بھارتی وزیراعظم کے حملہ نہ کرنے کے بیان کو پاکستان میں ہونے والی مبینہ کارروائی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

تاہم بھارتی اخبار ہندو میں بی جے پی کے ایک رکن نے  بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہیں مانتا۔ بھارت کے مطابق پاکستان کا کشمیر پر قبضہ ہے۔ بھارتی افواج نے سرجیل سٹرائیک کے دوران بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی۔

بھارت کی جانب سے اب تک مبینہ سرجیکل سٹرائیک کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔ این ڈی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج نے تمام واقعے کی ویڈیو بنائی ہے جبکہ اس کے دوسرے ثبوت بھی موجود ہیں۔ تاہم مودی  دونوں اطراف مزید کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: