سعودی ارب پتی نے ہوٹل پاکستانی کو بیچ دیا

سعودی ارب پتی الولید بن طلال  نے ٹورنٹو کا مہنگا ترین ہوٹل فور سیزن پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین شاہد خان کو بیچ دیا۔ کنگ ڈم ہولنڈنگ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے یہ ہوٹل 225ملین کینیڈین ڈالر میں شاہد خان کو بیچا ہے۔

شاہد خان امریکا میں آٹو پارٹ کمپنی فلیک اینڈ گیٹ اور برطانوی فٹ بال کلب فل ہیم کے مالک ہیں۔ کے ایچ سی کے مطابق انہوں نے اس ڈیل سے 17ملین کینیڈین ڈالر کمائے ہیں۔ انہو ں نے یہ ہوٹل 4سال قبل 200 ملین کینیڈین ڈالر میں خریدا تھا۔

شہزادہ طلال کا کہنا ہے کہ ان کی سرمایہ کاری ایک بار پھر کامیاب رہی۔ وہ دنیا کے بہترین ہوٹلز کو خرید کر اسے بیچ دیتے ہیں۔ پراپرٹی میں اس سے بہتر سرمایہ کار ی کی اور کوئی جگہ نہیں۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ فور سیزن شاہد خان نے خریدا کیونکہ انہیں اس برانڈ کی اہمیت کا اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فور سیزن ہوٹلز کی چین سے  ہمارا مفادات اب بھی وابستہ ہیں کیونکہ ہم اس کی مینجمنٹ میں شامل ہیں۔

شہزادہ طلال دنیا کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کے پاس کنگ ڈم  ہولڈنگ کمپنی کے 95فیصد شیئر موجود ہیں۔ اس کمپنی نے ڈزنی تھیم پارک یورو، ایپل، نیوز کارپوریشن اور سٹی گروپ  میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ کئی افراد کے مطابق شہزادہ طلال کے پاس ان اداروں کے اکثریتی شیئرز موجود ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: