باکسنگ پر پابندی لگاؤ،ڈاکٹرز میدان میں

شہاب خان (اینڈی پینڈنٹ)

 

مائیک ٹاول کی موت کے بعد ایک بار پھر دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے باکسنگ پر بین الاقوامی طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا دیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے باکسر مائیک ٹاول جمعے  کو باکسنگ مقابلے کے دوان رنگ میں دو بار ناک آؤٹ ہونے کے بعد اسپتال میں انتقال کر گئےتھے ۔مقابلے کے دوران ان کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی۔
یہ مقابلہ گلاسگو کے ریڈیسن بلو ہوٹل میں ہوا جہاں 25 سالہ مائیک ٹاول نے ڈیل ایوانز کا سامنا کیا۔ مائیک پہلے راؤنڈ میں دائیں ہاتھ کا گھوسنا لگنے سے ناک ڈاؤن ہوئے۔  تاہم انہوں نے شدید چوٹ لگنے کے بعد بھی دوبارہ مقابلہ کیا۔ 5ویں راؤنڈ میں وہ بالآخر ناک آؤٹ ہوئے۔

تاہم ناک آؤٹ ہونے کے بعد جب وہ گرے تو دوبارہ سنبھل نہیں سکے۔ ان کو پہلی ہی بار انتہائی چوڑ آئی لیکن وہ مسلسل لڑتے رہے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چند گھنٹے موت اور زندگی کی کشمکش میں گزارنے کے بعد وہ چل بسے۔ 25 سالہ مائیک کے کیریئر کا یہ 13واں مقابلہ تھا۔
انہوں نے مختصر کیریئر کے دوران 12 مقابلے کئے جن میں سے 11 میں کامیابی حاصل کی جب کہ ایک مقابلہ ڈرا ہوا تھا۔

سات ماہ قبل بھی نک بلیک ویل نے چوٹ لگنے کے باوجود لڑائی جاری رکھی اور بالآخر زندگی کی بازی ہار گئے۔ برین انجری پر آگاہی مہم چلانے والی تنظیم کےسربراہ ’’پیٹر میک بے ‘‘ نے ایک بار پھر باکسنگ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاول انتہائی کم عمر میں مر گیا۔ وہ ایک بچے کا باپ تھا۔اسے اپنی زندگی یوں داؤ پر لگانے کا حق نہیں تھا۔ اسے اپنے بچے کی کفالت کرنا چاہیے تھی۔تاہم اب صرف یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم کتنی لاشیں اٹھانے کے بعد یہ جہالت پر مبنی کھیل بند کریں گے۔جب تک یہ کھیل جاری رہے گا، تب تک نوجوان مریں گے یا پھر کسی انجری کے باعث زندگی بھر کے لئے مفلوج ہو جائیں گے۔

برٹش میڈکل ایسوسی ایشن اور ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی باکسنگ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر اعتمان کلوبر نے کہا ہے کہ مسلسل چوٹ دماغ کو تبدیل کر دیتی ہے۔ بار بار چوٹ لگے گی تو دماغ میں کیمیائی  تبدیلی ہو گی۔ ہم جانتے ہیں کہ  اس کی وجہ سے دماغ متاثر ہو گا۔پھر یہ بند ہو جائے گا۔ اگر بند نہ ہوا تو پھر آپ کے جسم سے رابطہ منقطع کر لے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: