اسپتال میں 48سیریل کلنگ

سیموئیل اوس برون

جاپانی شہر یوکوہاما کے اوگوچی اسپتال کے چوتھے فلور پر پچھلے کچھ عرصے میں 48بوڑھے افرادمر گئے۔ ان افراد میں سے دو کی یوٹوپسی کے دوران جسم سے زہر ملا۔ اس واقعے نے اسپتال اورجاپانیوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

پولیس کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان 48افراد کو ڈرپ کے ذریعے زہر دیا گیا۔ اب پولیس اس سیرئیل کلر کو ڈھونڈ رہی ہے۔

18اور بیس ستمبر کو شوزو نشکاوا اور یامیکی جان کی بازی ہارے گئے۔ ان کی دونوں کی عمر 88سال تھی۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کو اسپتال سے 10ایسی ڈرپس ملی ہیں جس کے بیگ میں چھوٹے چھوٹے سوراخ موجود تھے اور ان میں زہر ڈالا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق اسپتال کے چوتھے فلور پر ہونے والی مسلسل ہلاکتوں سے انہیں  شک ہے کہ اس کام میں عملے کا  کوئی شخص ملوث ہے جسے تمام طبی معلومات بھی ہیں۔

پولیس اب چوتھے فلور پر جولائی سے ہونے والی تمام ہلاکتوں  کا جائزہ لے رہی ہے۔ حکام کو شک ہے کہ ان 48ہلاکتوں میں ایک بھی شخص قدرتی طور پر نہیں مرا بلکہ ان سے جان چھڑائی گئی ہے۔

اسپتال کا کہنا ہے کہ یہاں کوئی بھی  انفیکشن نہیں پھیلا جس کی وجہ سے اموات ہوئی ہوں۔ موجودہ  دو مریض ایسے دنوں میں مرے جبکہ سرکاری چھٹیاں تھیں اور اسپتال میں بہت تھوڑے لوگ موجود تھے۔ اسپتال میں سیکیورٹی کا  انتہائی سخت انتظام کیا گیا ہے۔

جاپان میں دو ماہ قبل بھی ایک شخص نے ٹوکیوں کے معزور افراد کے ادارے میں گھس کر قتل عام کیا تھا جہاں 19افراد مارے گئے تھے۔ جاپان میں بوجھ بننے کی صورت میں خودکشی کرنا یا پھر دوسروں کو قتل کرنے کا رواج موجود ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: