بریگزٹ مارچ 2017،تھریسا مے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بالآخر بریگزٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ  اگلے    سال یورپی یونین  کے رہنماؤں کے ساتھ بریگزٹ پر باقاعدہ بات چیت شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 50 کے اطلاق کے بعد 2سال  میں معاہدہ طے پا جائے گا اور برطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرے گا۔

کنزرویٹو پارٹی نے بریگزٹ کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں ’’گریٹ ریپیل بل‘‘ بھی پیش کریں گے جس کے تحت بریگزٹ کے پہلے ہی  دن یورپ کا برطانیہ پر تمام اختیار ختم ہوجائے گا۔

برطانیہ میں ٹوری اور کنزرویٹو سالl  سال  ریسا مے نے بالآخر بریگزٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کام کے لئ پارٹی کے اندر بریگزٹ کے حوالے سے کشمکش جاری ہے۔ بریگزٹ کے مخالفین اب بھی اس کے خلاف زور لگا رہے ہیں تاکہ دوبارہ ریفرنڈم حاصل کر سکیں۔

برمنگھم میں کنزرویٹو پارٹی کا پارٹی مشاورت اجلاس بھی شروع ہو چکا ہے جس میں یورپی یونین سے معاہدوں کے بارے میں تبادلہ خیال ہو گا۔

میڈیا میں ایک عرصے سے بحث جاری تھی کہ تھریسا مے کس وقت آرٹیکل 50کا اطلاق کریں گی جس کے بعد بالآخر ایک تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ اب برطانیہ کے پاس بریگزٹ سے پہلے تیاری کرنے کا موقع ہے۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ ریفرنڈم کے بعد ہی کئی یورپی ممالک نے برطانیہ کو سہولیت دینا بند کر دی تھیں اور تکنیکی مسائل کی آڑ میں تمام فوائد  کو روک دیا گیا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: