شیخ رشید قومی کانفرنس میں مدعو نہیں، عمران خان برہم

سرحدی کشیدگی اور مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم کی پارلیمانی پارٹیز کانفرنس پیر کو ہو گی۔ پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی شرکت کریں گی۔

بلاول بھٹو  بھی پہلی بار  ایسے اجلاس میں قومی قیادت کے ساتھ بیٹھیں گے، ۔ نوجوان چیئرمین کے عملی سیاست کے پہلے امتحان کیلئے پیپلز پارٹی نے اپنے مؤقف کو حتمی شکل دیدی۔

تحریک انصاف بھی سب کچھ بھلا کر کانفرنس میں شریک ہو گی۔ پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نمائندگی کرینگے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی نمائندگی غلام احمد بلور کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کی پارلیمانی کانفرنس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو مدعو نہیں کیا گیا۔ان کے کے علاوہ باقی پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کو کانفرنس میں بلایا گیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کو نہ بلانے پراحتجاج کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کشمیر کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتی ہے تو شیخ رشید کو بھی کانفرنس میں بلایا جائے جب پارلیمنٹ میں سنگل نمائندگی رکھنے والی دیگر جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے تو پھر شیخ رشید کو کیوں نہیں بلایا گیا؟

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت ان سے خوفزدہ ہے۔ دعوت نہ دے کر حکومت نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: