دنیا میں بلند ترین پل اب چین کا

دنیا کے بلند ترین پل کے ریکارڈ پر اب چین نے قبضہ جما لیا ہے، جنوب مغربی چین میں 565 میٹر کی بلندی پر تعمیر کیا جانے والا بیپان جیانگ پُل مکمل ہو چکا ہے۔
جنوب مغربی چین میں 565 میٹر کی بلندی پر تعمیر کیا جانے والا بیپان جیانگ پُل مکمل ہو چکا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اسے رواں سال کے آخر تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
دریائے بیپان جیانگ کے اوپر بنائے جانے والے اس پُل کی تعمیر سن 2012ء میں شروع ہوئی تھی۔ اس سال کے آخر میں اس پُل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ تب صوبے گوئی ژُو کے شہر لیو پانشوئی سے صوبے یونان کے شہر سوآن وائی تک کی مسافت پانچ گھنٹے سے کم ہو کر دو گھنٹے سے بھی کم رہ جائے گی۔
یہ پُل ایک تقریباً ایک کلومیٹر چوڑی گھاٹی کے اوپر بنایا گیا ہے۔ اس کی مجموعی لمبائی ایک ہزار تین سو اکتالیس میٹر ہے۔
بیپان جیانگ پُل کا ایک سرا ایک چٹان پر اور دوسرا دوسری چٹان پر بنایا گیا ہے اور یہ زمین کی سطح سے پانچ سو پینسٹھ میٹر بلند ہونے کی وجہ سے بلاشبہ دنیا کا بلند ترین پُل ہے۔ تاہم زمین کی سطح سے لے کر اوپر تک انسانی ہاتھوں سے تعمیر کیا جانے والا سب سے بڑا پُل اب بھی جنوبی فرانس میں ہے۔ ’میو ویاڈوک‘ کے ستون سطحِ زمین سے شروع ہو کر تین سو پینتالیس میٹر کی بلندی تک جاتے ہیں۔
بیپان جیانگ پُل کے ستون دریا کے دونوں طرف کافی دوری پر تعمیر کیے گئے ہیں اور اُن کی بلندی محض تقریباً دو سو پچاس میٹر ہے تاہم درمیان میں اس پُل کی زمین کی سطح سے اونچائی بہرحال 565 میٹر ہے اور یوں اسے بجا طور پر دنیا کا بلند ترین پُل کہا جا رہا ہے۔
اِس پُل کی تعمیر سے پہلے اس گھاٹی کے دونوں طرف رہنے والوں کو ایک دوسرے کی جانب جانے کے لیے طویل ہی نہیں بلکہ خطرناک اور دُشوار گزار پہاڑی راستوں سے ہو کر جانا پڑتا تھا تاہم اب اِس پُل کی وجہ سے یہ سفر کہیں زیادہ مختصر ہی نہیں بلکہ محفوظ بھی ہو جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: