گوانتانامو بے کو میتھیو سے شدید خطرہ

امریکا کے زیر انتظام کیوبا کے سمندری جزیرے گوانتانامو بے کو سمندری طوفان میتھیو سے شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے، گزشتہ دہائی کے سب سے طاقتور طوفان کے خطرے کے پیش نظر گوانتا نامو بے سے بیشتر امریکی شہریوں اور عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
میتھیو کو 2007ء کے بعد بحیرہ اوقیانوس پر آنے والا سب سے طاقتور سمندری طوفان قرار دیا جا رہا ہے جو کہ 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں اور بلند سمندری لہروں کا موجب بنے گا۔ یہ طوفان کیوبا کے بیشتر علاقے کے علاوہ جزائر غرب الہند یا ویسٹ انڈیز کے بڑے حصے کو بھی متاثر کرے گا۔
امریکا نے بڑے خطرے کے تناظر میں خلیج گوانتانامو پر امریکی بحری اڈے سے سیکڑوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ بحریہ کا کہنا ہے کہ جزیرے اور حراستی مرکز میں موجود لوگوں سے احتیاط برتنے کا کہا گیا ہے جب کہ تمام غیر ضروری افراد کو اس تنصیب سے منتقل کیا جا رہا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: