ایم کیو ایم پاکستان اور لندن میں اقتدار کی رسہ کشی

ایم کیو ایم میں اقتدار کی جنگ جاری ہے، کل ایم کیو ایم پاکستان میں اہم تنظیمی فیصلے کرتے ہوئے فاروق ستار کو پارٹی کنوینر بنا دیا گیا، آج یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایم کیو ایم لندن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو رکنیت سے فارغ کردیا ہے۔
ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں مصطفیٰ عزیز آبادی، قاسم رضا، محمد اشفاق اور واسع جلیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ندیم نصرت پارٹی کے منتخب کنوینر ہیں اور فاروق ستار کو پارٹی میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ فاروق ستار کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے لہذا اب وہ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر نہیں رہے۔
الطاف حسین کی جانب سے 22 جولائی کو اشتعال انگیز بیانات کے بعد 23 جولائی کو فاروق ستار نے بانی متحدہ سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے جوڑ لیا تھا۔
گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں فاروق ستار کو پارٹی کنوینر منتخب کر لیا گیا۔ عامر خان اور خالد مقبول صدیقی ڈپٹی کنوینر ہوں گے جب کہ رابطہ کمیٹی میں فیصل سبزواری، کشور زہرا اور عبدلوسیم کو شامل کیا گیا ہے۔
اب ایم کیو ایم لندن کی طرف سے بیان کے بعد کارکن ایک بار پھر پریشانی کا شکار ہیں کہ وہ کس کی بات مانیں اور کسے رد کریں۔ اگرچہ ایم کیو ایم لندن کا پاکستان میں فی الحال کوئی کردار نہیں تاہم وہاں بیٹھے چار پانچ رہنما اپنے بیانات سے ایم کیو ایم پاکستان کے لئے مشکلات ضرور پیدا کر رہے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: