ایڈن برگ میں پاکستانی بچے پر نسل پرستوں کا حملہ

برطانوی شہر ایڈن برگ میں ایک 13 سالہ ایشیائی بچے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرآئی جس کے بعد نسل پرستی کے اس واقعے کی برطانیہ میں شدید مذمت کی گئی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ویڈیو میں نوجوان بچے کو مسلسل ’’پاکی ‘‘ کہہ رہے ہیں۔ اس لفظ کو برطانیہ میں ایشیائی افراد سے نفرت کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم ٹوئٹر پر ایڈن برگ کے متعدد افراد نے اسے بچے کو پاکستانی قرار دیا ہے۔ تاہم پولیس نے بچے کی تٖفصیل نہیں بتائی۔

بچہ مسلسل نسل پرست نوجوانوں سے معافی مانگ رہا ہے اور انہیں چھوڑنے کی اپیل کر رہا ہے۔ تاہم نوجوانوں نے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ قریبی لوگ بھی نوجوانوں کو پیچھے ہٹنے کا کہہ رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق ایک نسل پرست برطانوی گروہ سے ہے جو علاقے میں ایشیائی کمیونٹی کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: