بانی سے وفا کرو، معافی مانگو، واپس آجاؤ

متحدہ قومی موومنٹ لندن رابطہ کمیٹی کے کنونیر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ بانی متحدہ سے لاتعلقی کا اظہار کرنے والے اپنے معافی نامے جمع کرا کے بانی تحریک سے آ ملیں۔

ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے منتخب کردہ اور بانی متحدہ کے توثیق یافتہ کنونیر کی حیثیت سے وہ تمام رہنماؤں، اراکین پارلیمنٹ ، ذمہ داران اور کارکنان سے آخری مربتہ اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اپنی غلطیوں کی اصلاح کر لیں اور بانی متحدہ کے قافلے میں واپس آ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جبر اور دھونس دھمکی کا شکار ہو کر ایسی تحریک سے خود کو علیحدہ نہ کریں جس میں مہاجر قوم کی ماں، بہن، بیٹیوں، بزرگوں اور 20 ہزار سے زائد شہداء کی قربانیاں شامل ہیں۔

ندیم نصرت نے تمام رہنماؤں، منتخب نمائندوں، ذمہ داران اور کارکنان سے کہا کہ وہ محفوظ طریقہ اختیار کر کے مجھے یا لندن میں رابطہ کمیٹی کے دیگر وفادار اراکین کو اپنے پیغام اور خیالات سے ضرور آگاہ کریں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: