پیراٹروپرز آئے تو واپس کیسے گئے؟ پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم نے بھمبر میں کنٹرول لائن پر صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے۔ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری، لائن آف کنٹرول اور سرحد پر جارحیت کی جا رہی ہے ۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارت جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے لیکن وہ جانتا نہیں کہ پاکستانی قوم اور فوج پہلے سے زیادہ تیار ہیں ۔

ان کا کہنا تھا مسلح افواج اور قوم نے ملکی سرحدوں کا پہلے بھی دفاع کیا، اب بھی کریں گے ۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔

انہوں نے کہا بھارت بتائے اس کے پیرا ٹروپر نیچے آئے توواپس کیسے گئے؟ترجمان پاک فوج نے سوال کیا لانچنگ پیڈ تباہ کرنے کا دعویٰ کرنیوالے بتائیں لاشیں کہاں گئیں؟بھارتی فوج کا جانی نقصان بھی ہوا معلوم نہیں بھارت کیوں چھپا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم نے ملکی سرحدوں کا پہلے بھی دفاع کیا، اب بھی کریں گے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کرایا گیا  ۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: