پاک بھارت تنازعہ، بان کی مون کی ثالثی کی پیشکش

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازعے میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے جمعے کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں سیکرٹری جنرل بان کی مُون کے ساتھ ملاقات کی۔
سیکرٹری جنرل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق زیادہ سے زیادہ محتاط طرزِ عمل اختیار کریں اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
بان کی مون نے کہا کہ اگر دونوں فریقوں کو قبول ہو تو سیکرٹری جنرل کا آفس ثالثی کے لیے دستیاب ہے۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ کی ترجمان سٹیفانے دُوجارچ نے کہا کہ سیکٹری جنرل کشیدگی میں کمی کے لیے تمام تر کوششوں اور تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: